@mubeenahmad8233: سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کسی کے لیے اپنی پوری دنیا داؤ پر لگا دیں، اور بدلے میں یہ حقیقت سامنے آئے کہ آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے اُسے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔ آپ اُس شخص کی ایک مسکراہٹ کے لیے اپنی ہر تکلیف سہتے رہے، اور آخر میں معلوم ہوا کہ آپ کے آنسو بھی اُس کے لیے بے معنی تھے۔ کچھ لوگ ہماری زندگی میں اتنی جگہ بنا لیتے ہیں کہ اُن کے بغیر جینا ناممکن سا لگتا ہے، مگر اُن کی دنیا میں ہماری جگہ اتنی بھی نہیں ہوتی کہ ہماری کمی محسوس ہو سکے۔ پھر انسان مرتا نہیں، بس اُس کے اندر کسی پر یقین کرنے والی چیز مر جاتی ہے۔ 💔🥀