@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اہم ویڈیو پیغام ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے جوانوں اور شہریوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ کہا کہ گزشتہ 22 سال کی پالیسیوں کے باوجود پائیدار امن قائم نہیں ہوسکا، اس لیے پالیسی پر نظرثانی اور سنجیدہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت امن کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، پولیس کے بجٹ اور وسائل میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہم مزید جنازے نہیں اٹھا سکتے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اور پائیدار امن ناگزیر ہے۔ لانگ مارچ اور احتجاج پرامن تھا، پرامن ہے اور پرامن رہے گا۔