@fatima43.com: راتوں کو جب نیند روٹھ جائے تو، پاس سکون سے سوئے ہوئے لوگوں کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ آخر وہ اپنے دل کو اتنا خاموش کیسے کر لیتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے نصیب میں گہری نیند ہوتی ہے، اور کچھ کے حصے میں جاگتی ہوئی راتیں، بےشمار خیال اور خاموش آنسو۔ رات جتنی گہری ہوتی جاتی ہے، یادیں اتنی ہی بلند آواز میں بولنے لگتی ہیں۔ ایسے میں انسان کسی سے بات بھی نہیں کر سکتا، صرف اپنے ہی خیالات کا قیدی بن جاتا ہے۔ شاید سب سے مشکل جنگ وہ ہوتی ہے جو انسان ہر رات اپنی خاموشی کے ساتھ لڑتا ہے، اور صبح پھر مسکرا کر دنیا کے سامنے خود کو مضبوط ظاہر کر دیتا ہے۔ کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جنہیں صرف جاگنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں۔ 🌙🖤🥀 @."میر جبران". 👑 #unfrezzmyaccount #fyp #jwandparasta