@munirhussainmunir21: سان فرانسسکو جائنٹس کے میچ کے دوران خاتون بچے کو گود میں لیے اور کھانے کے تین ڈبے اٹھائے اپنی نشست کی طرف جاتی دکھائی دیں، ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اس بات پر شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ خاتون ہی بچے اور کھانے کا سامان سنبھال رہی تھیں، تاہم خاتون ایریکا نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے خود اپنی بیٹی کو اٹھانے اور کھانا لانے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ اس کا شوہر اسی رات اپنے بچپن کے دوست کی وفات کے باعث غمزدہ تھا۔ ایریکا نے کہا کہ ویڈیو میں صرف وہ چیزیں نظر آئیں جو اس کے ہاتھوں میں تھیں، جبکہ لوگوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس رات اس کا شوہر کن حالات سے گزر رہا تھا اور وہ اس کے لیے کیا کچھ کر رہا تھا، جس کے بعد وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید کا رخ ہی بدل گیا اور لوگوں کو اندازہ ہوا کہ چند لمحوں کی ویڈیو دیکھ کر پوری صورتحال کا فیصلہ کرنا درست نہیں-#tiktokguide #fyp #creatotips #HowTo #creatorsearchinsights