@regret0746: جو دل نے چاہا وہ کبھی ملا ہی نہیں۔ 💔 کبھی کسی کو ٹوٹ کر چاہا، تو وہ کسی اور کا نصیب بن گیا، کبھی کسی خواب کو آنکھوں میں سجایا، تو وقت نے اسے حقیقت بننے ہی نہیں دیا۔ ہم نے تو ہر بار دل سے دعائیں مانگیں، ہر بار کسی اپنے کو اپنا بنانے کی خواہش کی، مگر شاید ہماری قسمت میں صرف چاہنا لکھا تھا، پانا نہیں۔ عجیب کھیل ہے اس نصیب کا بھی، جنہیں دل سے نکالنا چاہو، وہ یادوں میں رہتے ہیں، اور جنہیں زندگی میں شامل کرنا چاہو، وہ کبھی ہمارے ہو ہی نہیں پاتے۔ اب تو خواہشیں کرنے سے بھی ڈر لگتا ہے، کہیں پھر سے کوئی خواب ٹوٹ نہ جائے، کہیں پھر سے کسی کی جدائی ہمیں اندر سے خالی نہ کر جائے۔ بس اب اتنی سی شکایت ہے نصیب سے، کہ اگر کسی کو میرا ہونا ہی نہیں تھا، تو پھر میرے دل میں اس کی محبت اتنی گہری کیوں اتار دی؟ � 🥺💔🥀 #jāwñãm #dontunderreviewmyvideo #unfrezzmyaccount #growmyaccount