@salo.isback: follow @S A L O ♥️ متحدہ عرب امارات میں میاں بیوی کے درمیان ناراضی منانے کا ایک دلچسپ معاملہ سامنے آیا، جہاں شوہر نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے اس کے اکاؤنٹ میں 50 ہزار درہم منتقل کیے، لیکن بیوی نے رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے پیسے واپس شوہر کے اکاؤنٹ میں بھیج دیے۔ شوہر نے بھی ہار نہیں مانی اور دوبارہ وہی رقم بیوی کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی، جس کے بعد دونوں کے درمیان رقم بھیجنے اور واپس کرنے کا یہ سلسلہ مسلسل جاری رہا۔ بتایا گیا کہ صرف دو دن کے دوران یہ ٹرانسفر اور واپسی کا عمل 47 مرتبہ دہرایا گیا۔ بار بار ہونے والی اس غیر معمولی بینکنگ سرگرمی کو دیکھتے ہوئے بینک نے معاملے کا نوٹس لیا اور بالآخر دونوں کے اکاؤنٹس بلاک کر دیے۔ یوں بیوی کو منانے کے لیے شروع ہونے والی 50 ہزار درہم کی رقم کی لین دین کی کوشش 47 ٹرانسفرز کے بعد بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے تک جا پہنچی۔#foryou #foryoupage #unfrezzmyaccount #growmyaccount #salo_lanjwani