@uqm09: ال پاکستان اتمانخیل اصلاحی جرگہ کے معزز اراکین حاجی جہان زرین خان اتمانخیل، سینئر نائب صدر اتمانخیل قومی موومنٹ پاکستان، چیئرمین مفتی غلام سرور نقشبندی، ڈاکٹر حمیداللہ اتمانخیل، اقبال خان، عظیم گل، کامران خان اور اسد منیر کی مخلصانہ کوششوں سے بمقام شنگرئی فریقین انس خان، سید خان اور خائستہ خان کے درمیان باہمی رضامندی سے راضی نامہ طے پا گیا۔ یہ جرگہ اور صلح کی کوششیں علاقے میں امن، بھائی چارے، اتحاد اور اتفاق کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس صلح کو قائم و دائم رکھے، دلوں میں محبت پیدا فرمائے اور ہمارے علاقے میں ہمیشہ امن و اتفاق برقرار رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔