@सु❤️श्री:تجھے زندگی کا شعور تھا تیرا کیا بنا ؟ ✨
تو خاموش کیوں ہے. مجھے بتا تیرا کیا بنا ؟😔
نئی منزلوں کی تلاش تھی سو بچھڑ گئے🥹
میں بچھڑ کے تجھ سے بھٹک گیا بتا تیرا کیا بنا ؟ ❤️🩹
اور مجھے علم تھا شکست میرا نصیب ہے 🍂
تو امیدوار تھا جیت کا تیرا کیا بنا ؟ 🖤
میں مقابلے میں شریک تھا فقط اس لیے ⚡
کوئی آ کے مجھ سے یہ پوچھتا تیرا کیا بنا ؟🎭
تجھے دیکھ کر مجھے لگا تھا کہ خوش ہے تو 🫠
تیرے بولنے سے پتہ چلا تیرا کیا بنا ؟ 😊
جو نصیب سے تیری جنگ تھی وہ میری بھی تھی🥀
میں کامیاب نہ ہو سکا بتا تیرا کیا بنا ؟ 🤐