@unsaid_words000: پہلے اُس کی ایک خاموشی بھی مجھے بے چین کر دیتی تھی۔ جواب دیر سے آتا تو میں اُس کے لیے سو بہانے بنا لیتا تھا۔ پھر ایک دن اُس کی حقیقت معلوم ہوئی… اور سمجھ آیا کہ جس محبت کو میں سچ سمجھ کر نبھاتا رہا، شاید وہ محبت کبھی تھی ہی نہیں۔ میں اُس کے جھوٹ کو مجبوری سمجھتا رہا، اُس کی دوری کو حالات، اور اُس کی بے رخی کو کوئی وجہ دیتا رہا۔ میں اُسے کھونے سے ڈرتا رہا، اور وہ شاید کبھی مجھے اپنا سمجھتی ہی نہیں تھی۔ سب سے زیادہ درد اُس کے بدل جانے کا نہیں ہوا… درد یہ جان کر ہوا کہ جس انسان کے لیے میں اتنا رویا، اُس کے دل میں میرے لیے کبھی وہ جگہ تھی ہی نہیں جسے میں اپنا سمجھتا رہا۔ میں نے اُس کی محبت نہیں کھوئی… کیونکہ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ محبت کبھی میری تھی ہی نہیں۔ میں نے صرف اپنا یقین کھویا، اپنا وقت کھویا، اور وہ انسان کھو دیا جو اُس پر یقین کرتے ہوئے میرے اندر زندہ تھا۔ #sadstory #2linepoetry #sayings #emotional #breakup