@mpa_syed_shariq_jamal_90: نوجوانوں کی بڑی تعداد کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال سے لائنز ایریا اور خداداد کالونی کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ ملاقات کے موقع پر مرکزی رہنما و انچارج COC فرقان اطیب، رکن سندھ اسمبلی سید شارق جمال اور COC کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ نوجوانوں کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں شرکت عوامی مسائل کے حل اور مؤثر نمائندگی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ #MQMPakistan #SyedMustafaKamal #SyedShariqJamal #FurqanAtib #AdministrativeUnits