@immuhammadsohailafridi: ہم سنجیدہ ہیں، ہماری سنجیدگی یہ ہے کہ ہم نے آتے ہی اپنے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر 35 ارب روپے پولیس کو دیے، تاکہ وہ مضبوط ہو، اپنا بنیادی ڈھانچہ بہتر کرے اور اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔ ہمیں اپنا امن پیارا ہے۔ ہم خیبرپختونخوا کے لوگ ہیں، یہاں ہمارے بچے، بوڑھے، جوان، ہماری عورتیں، مائیں اور بہنیں شہید ہو رہی ہیں۔ ہمیں اس چیز کا احساس ہے۔ اس لیے 2026-27 کے مالی سال میں ہم نے 191.4 ارب روپے اپنی پولیس کے لیے رکھے ہیں۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 103 فیصد زیادہ ہے۔ ہم یہ رقم کیوں بڑھا رہے ہیں؟ کیونکہ ہمیں یہ احساس ہے کہ جب تک امن نہیں آئے گا، تب تک ترقی نہیں آئے گی، تب تک خوشحالی نہیں آئے گی۔ — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی