@sundari__71: تحجد پڑھ کر بھی ادھورے رہ گئے ہم، شاید ہماری دعاؤں میں وہ شدت نہ تھی جو دل کے ٹوٹنے میں ہوتی ہے۔ راتوں کی تنہائی میں سجدوں پر گرتے رہے، آنکھوں سے آنسو بہتے رہے، مگر قسمت نے پھر بھی ہمیں خالی ہاتھ رکھا۔ عجیب بات ہے نا، جس نے کبھی رب کے آگے سر نہ جھکایا، وہی ہماری محبت کا وارث بن بیٹھا۔ ہم نے تو ہر خواہش کو حلال راستے سے مانگا تھا، پھر بھی محرومی ہمارے حصے میں آئی۔ دل یہ سوال کرتا ہے کہ کیا کمی رہ گئی تھی ہماری وفا میں، یا لکھا ہی کچھ اور تھا نصیب میں۔ کبھی لگتا ہے شاید محبت عبادت سے بھی بڑھ کر امتحان ہوتی ہے۔ ہم نے سجدوں میں جس نام کو مانگا، وہ کسی اور کی دعاؤں کا جواب بن گیا۔ اب ہر رات تحجد میں وہی سوال دہراتے ہیں، کہ آخر ہماری چاہت میں کیا خطا تھی۔ اور دل خاموشی سے بس اتنا کہتا ہے، کچھ محبتیں ملنے کے لیے نہیں، بس آزمائش کے لیے ہوتی ہیں۔🥺#foryou #foryoupage #fyp #viralvideo @👑Ummey Aiman👑