@_psycho581: ہمیں بچپن سے خدا کا نام لے کر ڈرایا گیا، اسے ایک سخت گیر، سزا دینے والا، ناراض ہونے والا وجود بنا کر پیش کیا گیا۔ حالانکہ حقیقت میں خدا تو ماں سے ستر گنا زیادہ پیار کرنے والا ہے۔ وہ تو بس انتظار میں رہتا ہے کہ میرا بندہ کب پلٹے گا۔ ڈرانے والے تو خود ڈرے ہوئے لوگ تھے، جنہوں نے اپنے خوف کو دین بنا کر ہمارے دلوں میں بٹھا دیا۔ ورنہ اس کا در تو وہ واحد در ہے جہاں گناہ کے بعد بھی شرمندگی سے جھکے ہوئے سر کو عزت ملتی ہے، جہاں رونے والے کو چپ نہیں، بلکہ اور قریب کر لیا جاتا ہے۔ اور پتا ہے خدا کی سب سے خوبصورت بات کیا ہے؟ وہ تمہاری عبادت کا بھوکا نہیں ہے۔ اسے تمہارے سجدوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسے فرق پڑتا ہے تو بس تمہارے دل سے۔ تم کسی کا دل رکھ لو، کسی ٹوٹے ہوئے کو جوڑ دو، وہ سمجھے گا تم نے اس کی عبادت کر لی۔ دنیا والوں کا اصول ہے کہ پہلے پاک بنو پھر قریب آؤ۔ اور اس کا اصول بالکل الٹ ہے۔ وہ کہتا ہے تم جیسے بھی ہو، گندے، ٹوٹے پھوٹے، گناہوں میں لپٹے ہوئے، بس میرے پاس آ جاؤ، پاک میں خود کر لوں گا۔ دنیا پاکیزگی مانگتی ہے اور وہ بس تمہیں مانگتا ہے۔ #darenijat #poetry

Lost in💭
Lost in💭
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 27 September 2026 14:25:13 GMT
25446
2125
4
78

Music

Download

Comments

f.rao51
᭄Ƒ Raoジ :
caption!🤌💯✨🥺❤️‍🩹
2026-09-28 18:51:07
1
ishmal_uzair
Ishmal_Uzair :
ALLAH ke siwae koi maaf nahie karta hai akhir main hum aur ALLAH reh jatayn har wo rishta jinse humein umeedein hoti wo humein ruswa kardetein hein bas ALLAH maaf kardetein hein
2026-09-28 17:07:17
0
syedzadi.151214
syedarizvi :
captain 🥺❤️‍🩹
2026-09-27 17:00:23
1
dure.nayyab40
Dure Nayyab :
🥺🥺🥺
2026-09-27 15:26:34
1
To see more videos from user @_psycho581, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About