سلام مسنون۔
آپ کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں کہ آپ دینِ اسلام، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی باتیں لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ تاہم ایک اہم گزارش کی طرف آپ کی توجہ دلانا ضروری ہے۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں جو "مائے رے مائے رے" یا اس طرح کی دیگر دھنیں لگائی جاتی ہیں، براہِ مہربانی انہیں بند کر دیں۔
ایک تو گانوں کے یہ الفاظ اور دھنیں لغو پہلوؤں کی طرف مائل کرتی ہیں (مثلاً بتوں یا غیر اللہ کو پکارنے کی جھلک)، جو دینی تعلیمات کے بالکل خلاف ہیں۔ دوسرا، اللہ اور رسول ﷺ کے مبارک فرمان کو سنتے وقت بیک گراؤنڈ میں موسیقی یا دھن کا ہونا بیان کی روح اور احترام کو متاثر کرتا ہے۔
گزارش ہے کہ آئندہ تمام کلپس میں بیک گراؤنڈ میوزک اور دھن بالکل ختم کر کے صرف قاری صاحب کی بالکل صاف اور اصل آواز جاری رکھیں۔
تمام دیکھنے والے ان کمنٹس کو آگے شیئر کریں اور پیر اجمل رضا قادری صاحب تک یہ پیغام پہنچائیں تاکہ وہ اس کا نوٹس لیں اور اس پر یکسر پابندی لگائیں۔ جزاک اللہ خیر۔
💔🇵🇸 فلسطین کے نام ایک درد بھرا پیغام
"اے اللہ! فلسطین کے مظلوموں کو صبرِ جمیل عطا فرما، ان کے آنسوؤں کو خوشیوں میں بدل دے، ان کے خوف کو امن میں اور ان کی تکلیفوں کو راحت میں بدل دے۔ یا رب! ان معصوم بچوں کی حفاظت فرما اور ان کے لیے آسانیاں پیدا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲🏻❤️🩹
إِنّاللّهَمَعَالصّابِرِينَبے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ 📖 سورۃ البقرہ، آیت 153
🇵🇸 Pray for Palestine | Free Palestine 🕊️💗🌷🌷💗