@suliman_313_: پریس ریلیز ایم پی اے سلطان روم خان کے مبینہ اغوا کے خلاف اور رہائی تک پُرامن جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان سوات/برسوات: حلقہ PK-09 سمیت پورے سوات و برسوات سے عوام، پارٹی عہدیداران، کارکنان، نوجوانوں اور مختلف ونگز کے ذمہ داران نے ایم پی اے سلطان روم خان کے مبینہ اغوا کے خلاف شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ سلطان روم خان کو فوری طور پر بازیاب اور رہا کیا جائے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کو آئین و قانون کے مطابق واضح کیا جائے۔ شرکاء نے کہا کہ منتخب نمائندگان کے آئینی و قانونی حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ سلطان روم خان کی رہائی تک پُرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اسی سلسلے میں کل صبح 11 بجے ڈی آئی جی آفس کے سامنے پُرامن دھرنا دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تمام کارکنان، عہدیداران اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے اور پُرامن طریقے سے دھرنے میں شرکت کریں۔ مطالبہ واضح ہے: مبینہ اغوا کے خلاف آواز — سلطان روم خان کی فوری رہائی تک پُرامن جدوجہد جاری رہے گی۔