@lowerdirpmapk18: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں چکدرہ آمد، عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں چکدرہ انٹرچینج پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دیر لوئر کے عوام، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور مختلف ونگز کی عہدیداران بڑی تعداد موجود میں تھے۔ شرکاء نے عمران خان کے حق میں پُرجوش نعرے بازی کی اور اسٹریٹ موومنٹ میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مشیرِ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے سوشل ویلفیئر، خصوصی تعلیم، ویمن ایمپاورمنٹ، زکوٰۃ و عشر ملک لیاقت علی خان، صوبائی صدر جنید اکبر، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک، صوبائی وزراء، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر رہنما بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے دیر لوئر کے عوام اور کارکنان کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبے، حوصلے اور عمران خان سے محبت کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیر لوئر کے عوام نے ہمیشہ حق، انصاف اور جمہوریت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، اور آج کی اسٹریٹ موومنٹ میں عوام کی شرکت ان کے پختہ عزم اور سیاسی شعور کی عکاس ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخالفین سادہ لباس میں جتنی مرضی غنڈہ گردی کرلیں، ہمارے جذبے اور نظریے میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ ہم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، بلکہ ہر مشکل اور رکاوٹ کا سامنا اپنے عزم اور حوصلے کے ساتھ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چار اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ اور تقدیر دونوں بدل دیں گے، جبکہ پانچ اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ ان شاء اللہ یومِ فتح کے طور پر منائیں گے۔ یہ جدوجہد کسی ذاتی مفاد یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہمیں کرسی اور عہدہ نہیں بلکہ اپنے ملک میں انصاف، جمہوریت اور حقیقی آزادی چاہیے۔ ہماری جدوجہد کا مقصد ایک ایسا پاکستان ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہو، عوام کی رائے کا احترام کیا جائے اور ہر شہری کو اپنے حقوق کے حصول کی مکمل آزادی حاصل ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ، لانگ مارچ میں خیبرپختونخوا سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور یہ ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے عوام اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے حصول کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ چکدرہ انٹرچینج پر عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد میں موجودگی، عمران خان کے حق میں پُرجوش نعرے بازی اور پارٹی قیادت کے حق میں اظہارِ یکجہتی اسٹریٹ موومنٹ کے نمایاں پہلو رہے۔ دیر لوئر کے عوام نے اس اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے اپنی سیاسی وابستگی اور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ ان شاء اللہ، حق و انصاف، جمہوریت اور حقیقی آزادی کی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ عوامی مینڈیٹ کا احترام، آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی ہمارا عزم ہے!

Malak Liaqat Ali Khan. Pk 18
Malak Liaqat Ali Khan. Pk 18
Open In TikTok:
Region: SA
Sunday 27 September 2026 16:41:20 GMT
1288
155
34
5

Music

Download

Comments

tektokr762
bakhtz ada762 "804 :
2026-09-28 15:29:20
0
bakhtair.gujjar
Bakhtair PTI 🇧🇫 :
2026-09-27 17:46:40
0
tektokr762
bakhtz ada762 "804 :
2026-09-28 08:02:17
0
tektokr762
bakhtz ada762 "804 :
2026-09-28 08:01:30
0
ayaz_jani_302
✨Ayaz⚡JANI✨302 :
2026-09-27 16:52:07
0
ayubihsas
Ayub ihsas :
2026-09-27 17:29:08
0
habibullah104
Habib Ullah3074 :
2026-09-27 17:08:59
0
habibullah104
Habib Ullah3074 :
2026-09-27 17:08:55
0
habibullah104
Habib Ullah3074 :
2026-09-27 17:09:02
0
pazirgulpazir
Pazir Gul :
2026-09-27 16:56:22
0
naseeb.khan.410
🇧🇫Nasib Ullah Nasib🇧🇫 :
❤️❤️❤️
2026-09-28 11:39:15
0
jan_sb1
💸𝐃ᗩ𝐍𝐈_𝐁ᗩ𝐂𝐇ᗩ💸 :
❤️
2026-09-27 17:01:53
0
awaisja84
MR~)(🫀)AWAIS :
[Heartwarming][Heartwarming][Heartwarming]
2026-09-28 04:09:50
0
murdkhan795
Murad khan🇧🇫 ترکلانی :
🥰🥰🥰
2026-09-28 03:31:26
0
itx_yaseen820
🚩YαSeeN MAlαĸ🚩 :
❤️❤️❤️
2026-09-28 03:27:10
0
king313altaf3
عمجن💜💜💜 ابان :
🥰🥰🥰
2026-09-28 01:09:30
0
sanaullah66330
Sana Ullah :
🥰🥰🥰
2026-09-27 22:06:35
0
ayubrahman51
Ayub khan 💞 :
❤️❤️❤️
2026-09-27 19:24:06
0
m.arish111
Arish cloth 👔💫 :
💞💞💞💞
2026-09-27 18:13:17
0
bulalkhan04
uzair khan :
🥰🥰🥰
2026-09-27 17:18:44
0
imsk0001
Malak Salman Khan :
❤️❤️❤️
2026-09-27 17:06:28
0
hoodsadiqi
꧁𝑆𝑎𝑑𝑖𝑞𝑖 𝑊𝑎𝑟𝑑𝑎𝑔꧂◤ :
❤️❤️❤️
2026-09-27 17:01:57
0
hoodsadiqi
꧁𝑆𝑎𝑑𝑖𝑞𝑖 𝑊𝑎𝑟𝑑𝑎𝑔꧂◤ :
🥰🥰🥰
2026-09-27 17:01:54
0
sayyedsajjadjan98
Sayyed Sajjad Jan :
👑👑👑
2026-09-28 04:11:33
0
farhaddlrojy
FARHAD🎧 DlROJY🎧💝 :
❤️❤️❤️
2026-09-27 16:44:30
0
To see more videos from user @lowerdirpmapk18, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About