@officialabubakkarswati: @Malak naik zada swati @majorsahib109 الحمدللہ! 🤲🏻 شہید روشن حسین کی تدفین باعزت طریقے سے مکمل ہو گئی۔ اس موقع پر ہم دل کی گہرائیوں سے سید خادم علی شاہ صاحب، یو پشتون کے چیئرمین آغا جلیل خان صاحب، ہمارے انتہائی پیارے دوست ساجد خان، شبیر احمد صاحب و شاگرام ویلفیئر کے تمام ذمہ داران، سوات قومی اتحاد کے تمام ذمہ داران، یو پشتون کے تمام ذمہ داران اور تمام دوستوں، ساتھیوں اور اہلِ علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ سب نے دکھ کی اس گھڑی میں شہید روشن کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہو کر، جنازے اور تدفین میں شرکت کرکے اور اپنی اپنی استطاعت کے مطابق اس کارِ خیر میں حصہ ڈال کر انسانیت اور بھائی چارے کا عملی ثبوت دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا اجرِ عظیم عطا فرمائے، شہید روشن حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲🏻 سوات قومی اتحاد پائندہ باد یو پشتون پائندہ باد اتحاد، امن اور انصاف زندہ باد#سوات_قومی_اتحاد #swatisarkaar✌💪 #naikzadaswati786 #malaknaikzadaswati #روشن_کو_انصاف_دو