@bdr_writes: سارا دن دھوپ میں جلتا ہے، محنت کرتا ہے، اپنے خوابوں کو قربان کرتا ہے تاکہ اُس کے اپنوں کے چہروں پر مسکراہٹ رہے۔ وہ خود بھوکا رہ کر بھی اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرتا ہے، اپنی پریشانیاں چھپا کر سب کو خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن افسوس! جب تک اُس کی جیب میں پیسہ ہوتا ہے، ہر کوئی اُس کا اپنا ہوتا ہے۔ محفلیں بھی اُس کے ساتھ، رشتے بھی اُس کے ساتھ، محبتیں بھی اُس کے ساتھ۔ مگر جب حالات بدلتے ہیں، جیب خالی ہو جاتی ہے اور وقت مشکل ہو جاتا ہے، تو اکثر وہی لوگ فاصلے بنا لیتے ہیں جن کے لیے اُس نے اپنی پوری زندگی لگا دی ہوتی ہے۔ یاد رکھو! مرد صرف پیسہ کمانے والی مشین نہیں، اُس کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے، اُس کی آنکھوں میں بھی آنسو ہوتے ہیں اور اُس کے خواب بھی ہوتے ہیں۔ مرد کی قدر اُس وقت بھی کرو جب اُس کے پاس دینے کے لیے پیسہ نہیں، صرف محبت اور خلوص ہو۔ 🥀 #MardKiZindagi #UrduQuotes #RealityOfLife #HeartTouching #CharlieChaplin