@kpkupdates1122: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں دورہ مالاکنڈ۔ وزیراعلیٰ کا چکدرہ انٹرچینج آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد نے اسٹریٹ موومنٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے حق میں پُرجوش نعرے بازی بھی کی گئی۔ صوبائی صدر جنید اکبر، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک، صوبائی وزراء، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر رہنما بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ملاکنڈ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آج ہم عمران خان کے نڈر اور غیرت مند کھلاڑی شکیل خان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہیں۔ مخالفین سادہ لباس میں جتنی مرضی غنڈہ گردی کرلیں، ہمارے جذبے اور نظریے میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ چار اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ اور تقدیر دونوں بدل دیں گے، جبکہ پانچ اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ ان شاء اللہ یومِ فتح کے طور پر منائیں گے۔ ہمیں کرسی اور عہدہ نہیں بلکہ اپنے ملک میں انصاف، جمہوریت اور حقیقی آزادی چاہیے۔ان شاء اللہ، لانگ مارچ میں خیبرپختونخوا سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور یہ تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔ #CMKPK #cmkpksohailafridii #foryourpage #videoviral #4octoberlongmarch