@hs_bukhari: محبت تو دو دلوں کا میل ہوتی ہے، دو لوگوں کے درمیان وفا، خلوص اور ایک دوسرے پر بے پناہ بھروسہ ہوتا ہے۔ مگر جب ان دو دلوں کے درمیان کسی تیسرے کی مداخلت شروع ہو جائے، یا اُن میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی کے ساتھ بے وفائی کر بیٹھے، تو معاملہ صرف تین لوگوں کا نہیں رہتا...بلکہ کسی ایک کی پوری زندگی متاثر ہو جاتی ہے۔ جیسے ہی اس پاکیزہ رشتے میں کوئی تیسرا انسان داخل ہوتا ہے، دھوکہ اور فریب کا زہر گھلنا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ کائنات کا اصول ہے کہ دو کے درمیان تیسرے کی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔ اور جب بھی کوئی تیسرا شخص اس تعلق میں دخل اندازی کرتا ہے،چیٹنگ یا ہے وفائی کی بنیاد پر تو ایک فریق کی پوری زندگی اندهیر ہو جاتی ہے۔اس رشتے کا سورج یا تو غروب ہو جاتا ہے یا پھر محبت کے اس آسمان پر ہمیشہ کے لیے اداسی کا گرہن لگ جاتا ہے،جہاں اذیت اور تنہائی کے سوا کچھ نہیں بچتا ہے اکثر وہی شخص اس بے وفائی کی سب سے گہری قیمت ادا کرتا ہے جو اپنے رشتے میں مخلص رہا ہو۔اُس کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے جیسے گرہن لگ جاتا ہے،وہ اذیت کا شکار ہو جاتا ہے اور پھر بظاہر زندگی آگے بڑھ بھی جائے تو دل کے اندر وہ درد کہیں نہ کہیں باقی رہتا ہے۔ کچھ زخم نظر نہیں آتے، مگر انسان اُن کے ساتھ پوری زندگی جیتا ہے اور کسی کی بے وفائی سے لگنے والا یہ زخم بھی ایسا ہی ہوتا ہے... جو وقت کے ساتھ شاید خاموش ہو جائے، مگر دل پر اپنا گہرا نیل چھوڑ جاتا ہے۔ #HSbukhariSadPoetry #BrokenTrust #Third Wheel#DeepLines #UrduQuotes