@waqas_saudia_ala2.0: ہم پاکستان سے جس کے ویزے پر سعودی عرب آئے، چھ ماہ تک اُس نے کام نہیں دیا اور پھر ہم بارہ لڑکوں نے دوسری کمپنی میں کفالا کرویا اُس نے ہمیں ریاض سے مدینہ بھیج دیا اور مدینہ میں 4 ماہ بٹھائے رکھا، نہ کام دیا، نہ تنخواہ اور نہ کھانے کے پیسے۔ سپروائزر روز ہمیں تنگ کرتا، کبھی میٹریس اٹھا لیتا اور کبھی گیٹ کے سامنے گاڑی کھڑی کرکے پریشان کرتا۔ آخرکار ہم بارہ لڑکوں پر مطلوب (مطالبہ) بھی ڈال دیا، اور نہ جانے کتنے اور لوگوں کے ساتھ یہی ہوا۔ 😢 اللہ سب کے حق کا حساب لے۔ ان شاء اللہ دنیا میں بھی انصاف ہوگا اور قیامت کے دن بھی ہر ظلم کا حساب ہوگا۔ 🤲💔 #riyadh #saudiarabia #Pakistan #saudilife #perdaselife