@mariyamjutt22: 🖤: پہلی رات دونوں کی ہی مشکل ہوگی۔ تم گھونگٹ اٹھا رہے ہو گے، اور میرا حساب چل رہا ہوگا۔۔۔ تمہارے سامنے ایک نئی زندگی بیٹھی ہوگی، اور میرے سامنے شاید تمہاری وہ تمام دعائیں، وہ وعدے، وہ باتیں اور وہ خواب جن میں کبھی ہم دونوں ایک ساتھ ہوا کرتے تھے۔ تم کسی اور کے ہاتھوں میں ہاتھ رکھ کر اپنی نئی دنیا بسا رہے ہوگے، اور میں شاید خاموشی سے یہ سوچ رہی ہوں گی کہ جس شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کی دعائیں مانگی تھیں، وہ آج کسی اور کا نصیب بن گیا۔ تمہیں شاید اس رات اپنی نئی زندگی کی خوشی محسوس ہو، مگر مجھے اپنی پرانی محبت کا ماتم ہوگا۔ تمہارے لبوں پر مسکراہٹ ہوگی، اور میرے دل میں وہ سوال جس کا جواب شاید قیامت تک نہ ملے۔۔۔ کہ آخر محبت میں میری کمی کہاں تھی؟ میں نے تو تمہیں دل سے چاہا تھا، تمہارے لیے دعائیں کی تھیں، تمہیں اپنا سمجھا تھا، پھر میرے حصے میں جدائی کیوں آئی؟ اور ہاں۔۔۔ اگر کبھی اُس رات چند لمحوں کے لیے تمہیں میری یاد آ جائے، تو خود کو خوش نصیب مت سمجھنا، شاید وہ میری محبت نہیں، میرے رب کے سامنے میرے آنسوؤں کا حساب ہوگا