@idrees.yasin3: سیکورٹی خدشات کے نام پر لوگوں کو گھنٹوں تک روکے رکھنا، انہیں اپنے ہی علاقے میں جانے سے روکنا، کوئی ڈرائیور اگر گاڑی ذرا سی آگے کر دے تو سیکورٹی فورسز کی طرف سے تھپڑ اور بندوق کے بٹ سے مار کھانا، ویڈیو بنانے والے سے موبائل چھین کر واپس نہ کرنا یہ واقعات کسی ایک دن کی بات نہیں، بلکہ ہر دن کا معمول بن چکے ہیں۔ قبائلی عوام، بالخصوص کرم کے لوگ، روزانہ یہ ذلت جھیل کر جی رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہر جگہ ذلت ہمارے ہی حصے میں کیوں آتی ہے؟ بربادی ہمیشہ پختونوں کے حصے میں کیوں؟ ایک طرف پوری پختون بیلٹ میں دہشتگردی کے نام پر مختلف کارروائیاں اور پروپیگنڈے ہو رہے ہیں، راستوں پر عام عوام کو ذلیل کیا جا رہا ہے۔ تو دوسری طرف ہمارے وزیراعلی، اول گل صاحب سیدہ گل صاحب کے چکر میں اپنے صوبے اور اپنے لوگوں کو بے یار و مددگار چھوڑ کر ایک شخص کے لیے پنجاب کی گلیوں میں گھوم رہے ہیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ :نوٹ یہ ویڈیو 27 ستمبر کی ہے ۔چار گھنٹوں سے زیادہ لوگوں کو مین شاہراہِ تور پل ٹل کے علاقے میں بلاوجہ روکے رکھا تھا۔ #creatorsearchinsights #forces #brutality #injustice #disgrace