@aileenhnatiuk: #fail #lol

Aileen Hnatiuk
Aileen Hnatiuk
Open In TikTok:
Region: US
Monday 28 September 2026 02:36:21 GMT
594
32
2
0

Music

Download

Comments

tkante1
Tom :
You were close.
2026-09-28 02:53:51
1
ranrob18
ranrob18 :
Missed it by that much
2026-09-29 01:30:01
0
To see more videos from user @aileenhnatiuk, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

انسان اکثر اپنے رب سے محبت کا دعویٰ تو کرتا ہے، مگر اس کے دل میں اللّٰہ سے زیادہ جگہ کسی انسان، کسی خواہش، کسی مقام، کسی رشتے یا کسی خواب نے لے رکھی ہوتی ہے۔ پھر اللّٰہ اپنے بندے کو چھوڑتا نہیں، بلکہ محبت سے اس کی تربیت کرتا ہے۔ کبھی کسی عزیز کی جدائی، کبھی کسی خواب کا ٹوٹ جانا، کبھی کسی دعا کا دیر سے قبول ہونا، کبھی مسلسل آزمائشیں... یہ سب ہمیشہ سزا نہیں ہوتیں، کئی بار یہ اللّٰہ کی محبت کا انداز ہوتی ہیں۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر یہ پردے باقی رہے تو اس کا بندہ کبھی اس تک مکمل طور پر نہیں پہنچ سکے گا۔ وہ تمہیں تم سے بھی جدا کرتا ہے۔ تمہارے غرور سے، تمہارے نفس سے، تمہاری انا سے، تمہارے اس یقین سے کہ سب کچھ تمہارے اختیار میں ہے۔ وہ تمہیں اس مقام پر لے آتا ہے جہاں تمہارے پاس صرف ایک دروازہ رہ جاتا ہے، اور وہ دروازہ اسی کا ہوتا ہے۔ جب ساری آوازیں خاموش ہو جائیں، سارے سہارے ٹوٹ جائیں، سارے راستے بند ہو جائیں، تب انسان پہلی بار پورے یقین سے کہتا ہے:
انسان اکثر اپنے رب سے محبت کا دعویٰ تو کرتا ہے، مگر اس کے دل میں اللّٰہ سے زیادہ جگہ کسی انسان، کسی خواہش، کسی مقام، کسی رشتے یا کسی خواب نے لے رکھی ہوتی ہے۔ پھر اللّٰہ اپنے بندے کو چھوڑتا نہیں، بلکہ محبت سے اس کی تربیت کرتا ہے۔ کبھی کسی عزیز کی جدائی، کبھی کسی خواب کا ٹوٹ جانا، کبھی کسی دعا کا دیر سے قبول ہونا، کبھی مسلسل آزمائشیں... یہ سب ہمیشہ سزا نہیں ہوتیں، کئی بار یہ اللّٰہ کی محبت کا انداز ہوتی ہیں۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر یہ پردے باقی رہے تو اس کا بندہ کبھی اس تک مکمل طور پر نہیں پہنچ سکے گا۔ وہ تمہیں تم سے بھی جدا کرتا ہے۔ تمہارے غرور سے، تمہارے نفس سے، تمہاری انا سے، تمہارے اس یقین سے کہ سب کچھ تمہارے اختیار میں ہے۔ وہ تمہیں اس مقام پر لے آتا ہے جہاں تمہارے پاس صرف ایک دروازہ رہ جاتا ہے، اور وہ دروازہ اسی کا ہوتا ہے۔ جب ساری آوازیں خاموش ہو جائیں، سارے سہارے ٹوٹ جائیں، سارے راستے بند ہو جائیں، تب انسان پہلی بار پورے یقین سے کہتا ہے: "یا اللّٰہ! میرے پاس تیرے سوا کوئی نہیں۔" اور شاید یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب بندہ حقیقت میں پاک ہونا شروع ہوتا ہے۔ کیونکہ اب اس کے دل میں اللّٰہ کے سوا کوئی شریک نہیں رہتا۔ اب اس کی امید صرف اللّٰہ سے ہوتی ہے، اس کا خوف صرف اللّٰہ سے ہوتا ہے، اس کی محبت کا مرکز صرف اللّٰہ ہوتا ہے۔ یہی وہ پاکیزگی ہے جو وضو سے نہیں، آنسوؤں سے ملتی ہے؛ جو الفاظ سے نہیں، صبر سے پیدا ہوتی ہے؛ جو خوشیوں سے نہیں، آزمائشوں سے حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے اگر کبھی زندگی تم سے وہ چیز چھین لے جسے تم اپنی سب سے بڑی خوشی سمجھتے تھے، تو فوراً یہ نہ سمجھ لینا کہ اللّٰہ تم سے ناراض ہے۔ ممکن ہے وہ تمہیں کسی نقصان سے نہیں، بلکہ اپنے سوا ہر اُس چیز سے پاک کر رہا ہو جو تمہارے اور اس کے درمیان حائل ہو چکی تھی۔ کیونکہ جب اللّٰہ کسی بندے سے خاص محبت کرتا ہے تو وہ اسے دنیا کے سہاروں پر نہیں چھوڑتا، بلکہ اسے اپنے سہارے کا عادی بنا دیتا ہے۔❤️❤️‍🩹🥀 #fypシ゚viral #trending #repost #viralvideo #durefishan

About