@mahnoormalik__04: اس آیت سے بڑی تسلی اور کیا ہوگی کہ تمہارا رب تمہارے چہرے کا رخ تک دیکھ رہا ہے۔ دنیا والے تو تمہاری بات سن کر بھی ان سنی کر دیتے ہیں، لیکن وہ رب ہے جو تمہارے بار بار آسمان کی طرف دیکھنے کو بھی گن رہا ہے۔ تم زبان سے کچھ کہو اس سے پہلے ہی وہ تمہارے دل کی بے چینی، تمہاری آنکھوں کی نمی اور تمہارے لبوں کی خاموش دعا کو دیکھ لیتا ہے۔ اس کی تسلیاں شور نہیں کرتیں، بس دل میں اتر کر سکون بن جاتی ہیں، جیسے کوئی آہستہ سے کہہ دے کہ میں دیکھ رہا ہوں، میں سن رہا ہوں، میں ہی کافی ہوں۔