@nehalayyagiz: سات مقام ہوتے ہیں عشق میں دلکشی،انس، محبت، عبادت، عقیدت جنون اور Block🚫 ویسے آپ کس مقام پر ہیں..؟؟ کچھ لوگ ہماری زندگی میں عشق بن کر آتے ہیں، عبادت بن کر دل میں اترتے ہیں، اور پھر ایک دن اجنبی بن کر گزر جاتے ہیں۔ ہم اُن کے لیے محبت، خلوص، عزت اور دعاؤں کے دروازے کھلے رکھتے ہیں، مگر وہ ہماری خاموشی کو بھی کمزوری سمجھ لیتے ہیں۔ ہم نے تو کبھی تمہیں بلاک نہیں کیا تھا بس تمہاری بےرخی نے ہمیں اتنا مجبور کر دیا کہ تم تک پہنچنے کی ہر خواہش خود ہی مر گئی۔ اب نہ تم سے نفرت ہے، نہ کوئی شکایت… بس ایک عجیب سا سکون ہے کہ جس شخص کے لیے کبھی دل بےقرار رہتا تھا، آج اُسی کے ذکر پر دل خاموش رہتا ہے۔ محبت اپنی جگہ، مگر خودداری بھی کوئی چیز ہوتی ہے… ہر بار لوٹ کر اُسی دروازے پر نہیں جاتے جہاں سے ہمیں بار بار خالی ہاتھ لوٹایا گیا ہو #hikingtrackmountain #foryou #foryoupage #Nehal