@ahmad_55666: آج ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اہلیہ، تون ڈاکٹر سیتی حسمہ محمد علی، 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ ایک ڈاکٹر اور ملائیشیا کی معروف قومی شخصیت تھیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔ اسی موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد اور عمران خان کی یہ یادگار ملاقات بھی یاد آتی ہے، جس میں ڈاکٹر مہاتیر محمد کے اہلیہ نے عمران خان کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔ دو معروف رہنماؤں کی ملاقات کا یہ منظر آج بھی ایک یادگار لمحہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ ڈاکٹر سیتی حسمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ڈاکٹر مہاتیر محمد اور ان کے خاندان کو صبر دے۔ آمین۔