افسوس کی بات ہے کہ آپ اس طرح کی ویڈیوز بناتے ہیں اور گالی گلوچ و بدزبانی استعمال کرتے ہیں۔ ذرا سوچیں، اگر یہی ویڈیو آپ کی والدہ اور بہنیں گھر میں دیکھیں تو وہ آپ کے بارے میں کیا سوچیں گی؟ کیا انہیں یہ سب اچھا لگے گا یا وہ ناراض ہوں گی؟
اصل غلطی ہماری بھی ہے، کیونکہ ہم ایسی ویڈیوز کو لائک اور سپورٹ کرتے ہیں۔ جب لوگ لائک کریں گے تو ایسے لوگ مزید اسی طرح کی بےہودہ ویڈیوز بناتے رہیں گے۔ اگر ہمیں یہ چیز پسند نہیں تو سب لوگ اسے بلاک کریں اور ایسی ویڈیوز کو لائک کرنا بند کریں۔ پھر شاید یہ لوگ بھی اچھا اور باعزت مواد بنانا شروع کر دیں۔