وہی بے ربط یارانے ، وہی فنکاریاں اُس کی
بڑا بے چین کرتی ہیں ، تعلق داریاں اُس کی،
مُحبت کر کے بھی اُس شخص نے بدلی نہیں عادت
نہ اچھی رنجشیں اُس کی نہ اچھی یاریاں اُس کی،
بہت تکلیف دیتی ہیں ، کہ دونوں کو نہیں بھاتیں
اُسے آسانیاں میری ، مُجھے دشواریاں اُس کی،
کئی دن سے فقط ، اِک خاموشی کا ربط قائم ہے
بہت یاد آ رہی ہیں ، آج دل آزاریاں اُس کی
2026-09-28 15:38:26
0
To see more videos from user @farahrizwan85, please go to the Tikwm
homepage.