@suziwrite2: مرد اگر کسی دوسری عورت کے ساتھ پکڑا جائے تو فوراً عذر تراشے جاتے ہیں، غلطی ہو گئی"، "معاف کر دو"، "گھر بچا لو"، "مرد سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ لیکن یہی معاشرہ جب کسی عورت پر انگلی اٹھانے کا موقع پاتا ہے تو اس کے لیے معافی کے دروازے بند، عزت کے پیمانے بدل اور طلاق کا فیصلہ فوراً حاضر کر دیتا ہے۔ یہ کیسی اخلاقیات ہیں جہاں وفاداری کا بوجھ صرف عورت کے کندھوں پر رکھا جاتا ہے ؟ اگر رشتہ نکاح ہے تو وفاداری دونوں کی ذمہ داری ہے، اور اگر خیانت جرم اخلاق ہے تو اس کا معیار بھی دونوں کے لیے ایک ہونا چاہیے۔ مرد کی غلطی کو " لغزش اور عورت کی غلطی کو کردار" کہنا انصاف نہیں کھلا دوہرا معیار ہے۔ عورت سے وفاداری مانگنے سے پہلے مرد کو بھی وفاداری نبھانی ہوگی۔ جس رشتے میں ایک کے لیے معافی اور دوسرے کے لیے تباہی ہو، وہاں مسئلہ صرف بے وفائی کا نہیں، معاشرے کے بنائے ہوئے ان دوہرے اصولوں کا بھی ہے۔ واہ رے معاشرہ تمہیں عورت کا کردار بہت یاد رہتا ہے، مگر مرد کی وفاداری بھولنے میں ایک لمحہ نہیں لگتا۔ #trending #support #views #fyp#