@hikingfriendsislamabad: الحمدللہ رب العالمین ❤️🤲 آج ہماری Rumli سے لوہا دندی کی خوبصورت ہائیک تھی 9km، اور ماشاءاللہ ہمارے تمام ممبرز نے بھرپور جذبے، ہمت اور حوصلے کے ساتھ یہ ہائیک مکمل کی۔سب سے خوبصورت بات یہ رہی کہ آج ہمارے ساتھ بچے، نوجوان اور بڑے سب شامل تھے، اور ہر ایک نے اپنی ہمت کے مطابق ٹریک کو مکمل کیا۔ کسی نے تھکن کی پرواہ نہیں کی، کسی نے راستے کی مشکل کو بہانہ نہیں بنایا، بلکہ سب ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔ ❤️ Hiking Friends Islamabad کی اصل خوبصورتی یہی ہے کہ ہم صرف ہائیکنگ نہیں کرتے، بلکہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں، نئے ممبرز کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں اور سب کو فیملی کی طرح رکھتے ہیں۔ آج جن نئے ممبرز نے پہلی بار ہمارے ساتھ ہائیک کی، ان سب کو Hiking Friends Islamabad کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے سلام۔ آپ سب نے ثابت کر دیا کہ اگر جذبہ ہو تو راستے کی مشکل بھی آسان لگتی ہے۔ پہاڑ ہمیں صرف بلندی تک پہنچنا نہیں سکھاتے، بلکہ صبر، ہمت، اتحاد اور ایک دوسرے کا ساتھ دینا بھی سکھاتے ہیں۔ اللہ پاک ہماری اس محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو ہمیشہ قائم رکھے، ہمارے تمام ممبرز کو صحت، خوشی اور سلامتی عطا فرمائے، اور ہمیں اسی طرح خوبصورت مقامات پر مل جل کر ہائیکنگ کرنے کی توفیق دے۔ آمین 🤲❤️🌸❤️#trending #hikingfriendsislamabad #viral #viralpost #adventureawaits @Mehboob ali