@sukoon_401: کبھی کبھی انسان کسی کے سامنے اپنا درد اس لیے نہیں رکھتا کہ وہ کمزور ہوتا ہے، بلکہ اس لیے کہ اسے ڈر ہوتا ہے کہیں سامنے والا اس کے درد کو بھی مذاق نہ سمجھ لے۔ 💔 کسی نے پوچھا مجھ سے کہ تمہارا دل ٹوٹا تو تمہیں درد نہیں ہوا تھا؟ میں نے کہا: درد تو بہت ہوا تھا، مگر میں نے اسے محسوس ہونے نہیں دیا۔ کیونکہ کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جنہیں دنیا کے سامنے بیان کرنے سے وہ کم نہیں ہوتے، بلکہ انسان مزید بکھر جاتا ہے۔ میں نے اپنے آنسو چھپا لیے، اپنی خاموشی کو مسکراہٹ بنا لیا، اور لوگوں کو یہی دکھاتا رہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ مگر حقیقت یہ تھی کہ اندر سے ایک جنگ جاری تھی… ہر روز خود کو سمجھانا، ہر رات خود کو سنبھالنا، اور ہر لمحہ اُس شخص کو بھولنے کی کوشش کرنا جسے کبھی اپنی دنیا سمجھ بیٹھے تھے۔ کچھ لوگ ہماری زندگی سے چلے جاتے ہیں، مگر اپنی یادیں چھوڑ جاتے ہیں۔ پھر انسان اُن یادوں کے ساتھ جینا سیکھ لیتا ہے، مگر پہلے جیسا کبھی نہیں رہتا۔ بس فرق اتنا ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ درد کم نہیں ہوتا، انسان درد چھپانے میں ماہر ہو جاتا ہے۔ 🥀 “خوش تھا مگر درد محسوس ہی نہیں ہوا” شاید یہی وہ مقام ہے جہاں انسان روتا نہیں… بس خاموش ہو جاتا ہے۔ 💔🥀 #trending #deeplines #sadstory #sukoon555 #foryou