کرسپی آلو بائٹس ایسی بنیں گی کہ ایک بار کھانے کے بعد دل کرے گا کہ بس ایک پلیٹ اور مل جائے! 😋 باہر سے اتنی کرسپی اور گولڈن جبکہ اندر سے نرم اور مزیدار کہ بچے ہوں یا بڑے، سب بار بار فرمائش کریں گے۔ اگر آپ میرے طریقے سے کرسپی آلو بائٹس بنائیں گے اور Proper Step-by-Step طریقہ کار کو فالو کریں گے، تو ہر بائٹ بالکل پرفیکٹ اور مزے دار بنے گی۔
کرسپی آلو بائٹس ریسپی (Crispy Potato Bites Recipe)
کرسپی آلو بائٹس کے اجزاء (Ingredients):
آلو: 4 عدد درمیانے سائز کے
نمک: 1 چائے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر: ½ چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر: ½ چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ: 1 چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کٹی ہوئی مرچ ایک چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
میدہ ادھا کپ
کارن فلور تین ٹیبل سپون
تیل: فرائی کرنے کے لیے
کرسپی آلو بائٹس بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے آلو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں آلو کو چھوٹے ٹکڑوں میں ڈالیں اور ایک ٹوتھ پی کے میں آلو کے دو پیس لگا کر ایک سائیڈ پر رکھ دیں ایک کڑھائی میں پانی کو بوائل کریں پھر اس میں الو ڈال کر تین منٹ کے لیے ابالیں اور تین منٹ کے بعد نکال کر ٹھنڈا کر لیں
پھر ایک بھول میں خشک اجزا کو ڈال کر پانی میں گھول لیں اور گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں جب الو ٹھنڈے ہو جائیں تو ایک ایک رت پک اٹھائیں سلری یعنی کہ گھول میں ڈپ کرتے جائیں اور بریڈ کرمز کا کر کوٹ کر لیں
اب ایک پین میں تیل گرم کریں۔ تیل درمیانی آنچ پر گرم ہونا چاہیے۔ آلو بائٹس کو گرم تیل میں ڈالیں اور انہیں ہلکی سے درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔
جب آلو بائٹس کا رنگ خوبصورت گولڈن براؤن اور باہر سے کرسپی ہو جائے تو انہیں نکال کر tissue paper پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہو جائے۔
اب ہماری مزیدار اور انتہائی کرسپی آلو بائٹس بالکل تیار ہیں۔ 😋
Serving: کرسپی آلو بائٹس کو پلیٹ میں نکالیں، ساتھ میں کیچپ، چلی گارلک ساس یا اپنی پسند کی dip سرو کریں اور گرم گرم مزے سے کھائیں۔
مجھے کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا کہ آپ کو کرسپی آلو بائٹس کے ساتھ کون سی dip سب سے زیادہ پسند ہے؟ اور اگر آپ آلو بائٹس بناتے ہیں تو آپ اس میں کون سا خاص Ingredient ضرور ڈالتے ہیں؟ ❤️#crisypotatobites #potatobites #potatorecipe #crispyrecipe #snacks #recipe #food #foodie #homemade #potatosnacks
2026-09-29 11:18:40
0
To see more videos from user @salmabi099, please go to the Tikwm
homepage.