@pakhtoonist: محبت کے بغیر زندگی کا کوئی رنگ مکمل نہیں ہوتا۔ انسان چاہے دنیا کی ہر خوشی حاصل کر لے، لیکن اگر دل میں محبت نہ ہو تو اندر کہیں نہ کہیں ایک خلا رہ جاتا ہے۔ محبت انسان کی کمزوری بھی ہے اور اُس کی سب سے بڑی طاقت بھی۔ جس دل نے سچی محبت محسوس نہ کی ہو، شاید وہ زندگی کے اُس حصے سے ہمیشہ محروم رہتا ہے جہاں انسان کو اپنے وجود کا اصل مطلب سمجھ آتا ہے۔ محبت نہ ہو تو دل صرف دھڑکتا ہے، زندگی محسوس نہیں کرتا۔ انسان سانس تو لیتا ہے، دن بھی گزارتا ہے، لوگوں میں بیٹھتا ہے، ہنستا بھی ہے، لیکن دل کے اندر وہ کیفیت پیدا نہیں ہوتی جو کسی کو سچے دل سے چاہنے سے پیدا ہوتی ہے۔ شاید اسی لیے محبت کے بغیر انسان مکمل نہیں ہوتا کیونکہ انسان صرف جسم اور عقل کا نام نہیں انسان ایک دل بھی رکھتا ہے ... اور دل کا سکون محبت کے بغیر ہمیشہ ادھورا رہتا ہے۔❤️🩹🫠 #Pakhtoonist #urducaption #pashtosong #nature #vedio