@khan_writesx77: یار کی خبر لینے چارہ گر نہیں جاتا لفظوں کے دلاسوں سے زخم بھر نہیں جاتا ہر طرف اداسی کے ہوں گے منتظر جالے اس خیال سے واپس اپنے گھر نہیں جاتا خوبرد بہت آئے تیرے بعد بھی لیکن زخم تجھ سے کھایا جو اُس کا ڈر نہیں جاتا کوئی لاکھ بھی کہہ دے وقت سب مٹادے گا دل پہ جو لکھا جائے وہ اثر نہیں جاتا اب تو اپنے سائے سے بھی گریز رہتا ہے دل کسی شناسا کے پاس پھر نہیں جاتا روز مسکراتا ہوں درد چھپ بھی جاتا ہے رات ڈھلتے ہی لیکن یہ ہنر نہیں جاتا ہم نے خود ہی سینے میں ایک شہر دفنایا اب وہاں کسی موسم کا گزر نہیں جاتا ساگر اُس کی یادوں کا آخری امیں ٹھہرا سانس تھم بھی جائے تو یہ سفر نہ نہیں جاتا #status #poetry #poetrylover #foryoupage #khan_writesx77