@jhonvibes0: محبت ایسے ہی ہے؛ جیسے کوئی گونگا گُڑ کھائے اور ذائقہ بیان نہ کر سکے۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جسے لفظوں میں قید کرنا ممکن نہیں۔ محبت میں انسان بہت کچھ محسوس کرتا ہے، مگر بہت کم کہہ پاتا ہے۔ کبھی کسی کی خاموشی میں پوری کہانی سنائی دیتی ہے، کبھی ایک نظر دل پر وہ اثر چھوڑ جاتی ہے جسے عمر بھر کے لفظ بھی بیان نہیں کر سکتے۔ محبت شاید وہی ہے جہاں دل کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہو، مگر زبان خاموش ہو جائے؛ جہاں کسی کی خوشی اپنی خوشی لگے، اس کا دکھ دل میں اتر جائے، اور اس کی موجودگی کسی دعا کے قبول ہونے جیسی محسوس ہو۔ کچھ احساسات صرف محسوس کیے جا سکتے ہیں، سنائے نہیں جا سکتے اور محبت بھی انہی احساسات میں سے ایک ہے۔ اس کا ذائقہ وہی جانتا ہے جس کے دل نے اسے چکھا ہو روح جان_🤌🌸🩵