@ahsanrajput0407: 1973 کا فوارہ چوک، گجرات۔۔۔! 1973 میں بننے والی پنجابی فلم "اج دا مہینوال" کے کچھ مناظر گجرات میں فلم بند کیے گئے۔ اس فلم کا یہ گیت معروف گلوکار مسعود رانا کی آواز میں ہے، جبکہ منور ظریف اور عالیہ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں ۔ فوارہ چوک کتنا کشادہ، صاف ستھرا اور دلکش دکھائی دیتا ہے۔ گورنمنٹ گرلز کالج کی شاندار عمارت اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ ایستادہ ہے، اور اس کی بیرونی فصیل بھی اپنی اصل جگہ پر موجود ہے سڑک پر دھیرے دھیرے رواں، گھوڑے کی ٹاپوں کی مترنم چاپ، پہیوں کی ہلکی سی کھڑکھڑاہٹ اور تانگے بان کی پُرسکون پکار۔۔۔ جو گیت کے پس منظر میں محسوس کی۔۔! تانگہ یوں لگتا ہے جیسے کسی پرانی فلم کا منظر نہیں، بلکہ ماضی خود اپنے گھوڑے کی باگ تھامے، آج کی دہلیز تک آن پہنچا ہو۔ شہر کے خوبصورت لوگ۔۔۔ تانگے کی مدھم رفتار۔۔! یہ محض فلم کا ایک منظر نہیں۔۔۔ یہ گجرات کے ایک عہد کی تصویر ہے، #Gujrat #Gujrat1973 #tiktokviral