@ali095728: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہارے لیے آزمائش ہیں، اور اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔ پس اللہ سے ڈرو، اس کی بات سنو، اطاعت کرو اور اس کی راہ میں خرچ کرو۔ جو اپنے نفس کے لالچ سے بچا لیا گیا، وہی کامیاب ہے۔ اللہ کو اچھا قرض دو، وہ تمہارے لیے اسے کئی گنا بڑھا دے گا اور تمہارے گناہ معاف فرمائے گا۔ اللہ قدر کرنے والا اور بردبار ہے۔ وہ ظاہر و باطن کا جاننے والا، غالب اور حکمت والا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن پاک سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اپنی رضا حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲 #SurahAtTaghabun #Quran #HolyQuran #QuranRecitation #QuranVerses