@zehaal_e_miskeen: اس سے بڑھ کر خوبصورت اور تسکین بخش بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ دور اُفق پار عرشِ بریں پر ایک ذات ہے جو تمام دلوں کے احوال سے بخوبی واقف ہے۔ جو ہر گھڑی ہمارے پاس ہے۔ ہمارے قریب تر، جو دیکھ رہا ہے ہماری بے بسی، لاچاری کو وہ خوب جانتا ہے جو ہم کہہ نہیں پاتے اور جو کر نہیں پاتے۔ جب آنسوؤں کو تھام لیتے ہیں اور جب گہری تنہائی میں چیختے چلاتے ہیں۔ جب اتنا خوش ہوتے ہیں کہ آنکھوں کے گرد لکیریں بڑھ جاتی ہیں۔ اور جب خاموش لیٹے ساری رات آنسو بہاتے ہیں وہ واحد ذاتِ عظیم ہے جس سے بڑھ کر پاکیزہ اور معتبر کوئی اور ہو نہیں سکتا جو اللہ رب العزت ہے جس کے آگے ساری کائنات سر بسجدہ خم ہوتی ہے اُسے ہم سے محبت ہے، وہی تو ہے ہمارا ہمدرد، ہمارا ہمراز، ہمارا سب سے مُخص رفیق، وہی تو ہے جو ہمیں پوری طرح سے سمجھتا ہے بس پھر عافیت اِسی میں ہے کہ ہم اپنی گردنیں اُس کے آگے جُھکا دیں اور سر تسلیم راضی با رضا ہو جائیں اِسی میں ہماری بھلائی پُوشیدہ ہے دنیا اور آخرت کی۔۔۔ جزاک اللہ خیرا 🍁 #Dilkibaat #deepthoughts #PersonalGrowth #creatorsearchinsights #foryou