@haider.writees: جو دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر اندر سے خوش ہو جائے، وہ دل کا امیر ہوتا ہے۔ایسا انسان کسی کی روشنی سے جلتا نہیں، بلکہ اس میں اپنی خوشی تلاش کرتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کسی کو خوش کرنا اپنی خوشی کم کرنا نہیں، بلکہ اسے معنی دینا ہے۔دنیا شاید اس کے خلوص کا حساب نہ رکھے، مگر زندگی کبھی ایسی نیکیوں کو بے معنی نہیں ہونے دیتی۔کبھی دیا ہوا وقت واپس سکون بن کر آتا ہے، کبھی محبت دعا بن جاتی ہے۔کچھ لوگ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے کرتے خود خدا کی رحمت کے قریب ہو جاتے ہیں۔ اصل دولت وہ نہیں جو ہاتھ میں رکھی جائے، بلکہ وہ ہے جو کسی کے دل میں جگہ بنا دے۔کیونکہ لینے والا چیزیں جمع کرتا ہے، مگر دینے والا دعائیں جمع کرتا ہے۔ اور دعاؤں سے بھرا ہوا دل کبھی حقیقت میں خالی نہیں ہوتا۔ #fy #viral #foryou #tiktokuk #unfreezemyaccount