تنی آسانی سے چلی گئی نا وہ
یہی سوچ تو مار دیتی ہے مجھے۔۔۔
*کتنی آسانی سے چلی گئی نا وہ۔۔۔*
جیسے اس کے لیے کوئی بڑی بات ہی نہ ہو۔
جیسے ہم دونوں کے بیچ کچھ تھا ہی نہیں۔
جیسے میرے سارے خواب، ساری راتیں، سارا انتظار۔۔۔
بس میرے اکیلے کا تھا۔
میں نے سوچا تھا۔۔۔
جس طرح اس کو پانے کے لیے میں نے محنت کی ہے
جس طرح میں نے اسے منایا ہے
جس طرح میں نے اس کے لیے سب سے لڑائی لی ہے
اس کو چھوڑنا بھی اتنا ہی مشکل ہو گا اس کے لیے۔
مگر نہیں۔۔۔
*وہ ایسے گئی جیسے کوئی پرانا سوٹ اتار کر چلا جاتا ہے۔*
*بغیر کسی دکھ کے۔ بغیر کسی افسوس کے۔*
میں یہاں مہینوں سے ایک ہی جگہ کھڑا ہوں۔
اور وہ؟
وہ تو اگلے ہی ہفتے خوش تھی۔
نئی تصویریں۔ نئی ہنسی۔ نیا کوئی۔
پتہ ہے دکھ کس بات کا ہے؟
اس بات کا نہیں کہ وہ چلی گئی۔
دکھ اس بات کا ہے کہ۔۔۔
*اس نے جاتے ہوئے ایک بار بھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا کہ میں زندہ بھی ہوں یا مر گیا۔*
میں نے اس کے لیے اپنا سب کچھ چھوڑا تھا۔
اور اس نے مجھے اتنی آسانی سے چھوڑ دیا۔
کتنی آسانی سے۔۔۔
جیسے اس نے کبھی مجھ سے محبت کی ہی نہ ہو۔
جیسے میرے آنسو اس کے لیے پانی سے زیادہ حیثیت نہ رکھتے ہوں۔
اگر اتنی آسانی سے چلی گئی ہے تو سمجھ لو۔۔۔
*وہ کبھی تمہاری تھی ہی نہیں۔*
جو تمہارا ہوتا ہے نا وہ اتنی آسانی سے نہیں جاتا۔
وہ لڑتا ہے۔ وہ رکتا ہے۔ وہ روتا ہے۔
جو آسانی سے چلا جائے۔۔۔
وہ آسانی سے مل بھی گیا تھا۔
اس نے تمہاری قدر کبھی کی ہی نہیں تھی۔
اس لیے اب اس کی آسانی کو اپنی مشکل مت بناؤ۔
اسے آسانی سے جانے دو۔۔۔
جیسے وہ گئی ہے۔
2026-09-29 07:33:18
0
To see more videos from user @itx__malik__07, please go to the Tikwm
homepage.