رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم لوگ اللہ کی عظمت کا جو ذکر کرتے ہو ، یعنی تسبیح «( سُبْحَانَاللہِ )» ، تہلیل «( لَا اِلٰهَاِلّا اللہ )» اور تحمید «( اَلْحَمْدُللہ )» کے الفاظ کہتے ہو ، وہ عرش کے اردگرد چکر لگاتے ہیں ۔ ان کی ایسی بھنبھناہٹ ہوتی ہے جیسے شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ ۔ وہ اپنے کہنے والے کا ( اللہ کے دربار میں ) ذکر کرتے ہیں ۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ ( اللہ کے دربار میں ) تمہارا ذکر ہوتا رہے ؟‘‘
Sunan Ibn e Majah#3809