@_psycho581: انسان صرف نصیحتوں، کتابوں یا دوسروں کے کہنے سے کبھی پوری طرح نہیں سیکھتا۔ جب تک زندگی خود اسے ٹھوکر نہیں مارتی، جب تک وہ خود کسی دھوکے، کسی بچھڑنے، کسی ناکامی یا کسی تنہائی سے نہیں گزرتا، تب تک اسے عقل نہیں آتی۔ ہم سب دوسروں کو سمجھاتے ہیں کہ محتاط رہو، کسی پر اندھا اعتماد مت کرو، وقت کی قدر کرو، لیکن ہم خود تب تک نہیں سمجھتے جب تک ہمارے ساتھ کوئی حادثہ نہ ہو جائے۔ وہ حادثہ ہی ہمیں توڑتا بھی ہے اور جوڑتا بھی ہے۔ وہی ہمیں بتاتا ہے کہ کون اپنا ہے اور کون پرایا، کون باتوں کا ہے اور کون ساتھ نبھانے والا ہے۔ دوسروں کے حادثوں سے سیکھ لو، تاکہ تمہیں اپنا سب کچھ کھو کر سیکھنا نہ پڑے۔ کیونکہ کچھ حادثے انسان کو سمجھدار بنا دیتے ہیں اور کچھ حادثے انسان کو بالکل خاموش کر دیتے ہیں۔ #poetry #darenijat