@poetry5569: زندگی کا سب سے مشکل امتحان یہی ہے کہ انسان ٹوٹ کر بھی اپنوں کے لیے مضبوط بنا رہے۔ 💔 اپنی خواہشوں کا گلا گھونٹ کر دوسروں کی خوشیوں کو زندہ رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ لوگ سمجھتے ہیں تم پتھر دل ہو، تمہیں درد نہیں ہوتا… حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ تم راتوں کو اکیلے میں اتنا روتے ہو کہ اپنی سسکیاں بھی خود سنائی دیتی ہیں۔ 🥀 مگر صبح ہوتے ہی پھر وہی مضبوط چہرہ، وہی حوصلہ… کیونکہ تم جانتے ہو کہ اگر تم گر گئے تو تم سے جڑے کئی لوگ بکھر جائیں گے۔ 🤲 یہی تو قربانی ہے، جو ہر کوئی نہیں دے سکتا۔ خود کو توڑ کر بھی اپنوں کو آباد رکھنا ہی محبت کی سب سے اونچی شکل ہے۔ ❤️🩹✨