@user88402809: کبھی کبھی انسان کسی ایک شخص سے بات کرنے کے لیے اتنا ترس جاتا ہے کہ موبائل ہاتھ میں لیے گھنٹوں اسکرین کو دیکھتا رہتا ہے، ہر بار دل کہتا ہے شاید اب اُس کا پیغام آئے گا، شاید وہ پوچھے گا کہ تم کیسے ہو؟ شاید اسے بھی میری کمی محسوس ہو رہی ہو۔۔۔ مگر پھر رات خاموشی سے گزر جاتی ہے، اسکرین ویسی ہی خاموش رہتی ہے، اور انسان اپنے ہی دل کو یہ کہہ کر بہلاتا رہتا ہے کہ شاید وہ مصروف ہوگا، شاید حالات ایسے ہوں گے، شاید کل بات ہو جائے۔۔۔ پھر ایک وقت آتا ہے جب سمجھ آتی ہے کہ انتظار بھی عجیب سزا ہے، جس شخص کے دو لفظوں کے لیے دل ترستا رہے، وہی شخص تمہاری خاموشی تک محسوس نہ کرے، تو انسان کے اندر کچھ ٹوٹ کر ہمیشہ کے لیے خاموش ہو جاتا ہے۔۔۔ اور سب سے زیادہ دکھ اس بات کا نہیں ہوتا کہ وہ بات نہیں کرتا، دکھ تو یہ ہوتا ہے کہ جس شخص سے کبھی گھنٹوں باتیں ختم نہیں ہوتی تھیں، آج اسی کے پاس ہمارے لیے چند لمحے بھی نہیں بچتے۔۔۔ 🥀🖤

M Yasir
M Yasir
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 29 September 2026 08:28:29 GMT
53
7
0
4

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @user88402809, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About