@zeeshankhan85540: السلام علیکم، جیسا کہ آپ کی خدمت میں اس شخص کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اس شخص نے سینا کلینک، ظفر ٹاؤن، کے قریب ایک موبائل فون چوری کیا اور پرس سے 15 ہزار روپے نکال کر فرار ہو گیا۔ اگر آپ میں سے کوئی اس شخص کو جانتا ہو یا اس کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فوراً سینا کلینک آ کر ہمیں اطلاع دیں یا کلینک انتظامیہ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات اس شخص تک پہنچنے اور چوری شدہ موبائل فون اور رقم واپس دلوانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ جس خاتون کا موبائل فون اور پیسے چوری ہوئے ہیں، وہ ایک غریب بیوہ خاتون ہیں۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں ہماری مدد کریں۔ جزاک اللہ خیر۔