انسان کو محبت میں لوئل رہنا چاہیے۔ اگر ایک لڑکی نے آپ پر اپنا دل، اپنا وقت اور اپنا بھروسہ رکھا ہے تو پھر کسی دوسری لڑکی کی طرف دیکھنا بھی اس بھروسے کی بےقدری ہے۔ محبت صرف ساتھ رہنے کا نام نہیں، بلکہ غیر موجودگی میں بھی وفادار رہنے کا نام ہے۔ کسی ایک کو اپنا کہہ کر دوسرے کے ساتھ دل لگانا محبت نہیں، یہ کسی کے جذبات کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اگر دل میں واقعی کسی ایک کی جگہ بن گئی ہو تو پھر ہزار خوبصورت چہرے بھی اس جگہ کو نہیں بھر سکتے۔ سچی محبت وہی ہے جس میں انسان کے پاس موقع تو بہت ہوں، مگر دل صرف ایک کے لیے وفادار رہے۔ 🥀🖤محبت کسی کو پاگل نہیں کرتی، بس انسان کو اندر سے بدل دیتی ہے۔ کبھی کسی ایک شخص کی موجودگی پوری دنیا لگتی ہے، اور پھر اسی شخص کی دوری میں انسان ہنستے ہوئے بھی اندر سے ٹوٹتا رہتا ہے۔ کچھ لوگ محبت میں پاگل نہیں ہوتے، وہ بس اپنے دل کا وہ حصہ کسی کو دے بیٹھتے ہیں جس کے بغیر خود کو مکمل محسوس نہیں کر پاتے۔ سب کہتے ہیں وقت گزر جائے گا، مگر کوئی یہ نہیں بتاتا کہ جسے دل نے اپنا مان لیا ہو، اسے دل سے نکالنے میں پوری زندگی بھی کم پڑ جاتی ہے۔ شاید اسی کو محبت کہتے ہیں… کسی کو پانے سے زیادہ، اسے کھو کر بھی دل میں زندہ رکھنا۔ 🥀🖤