@irfanquets6: کبھی آپ پوری کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ سامنے والا آپ کی تکلیف، آپ کی خاموشی اور آپ کے بدلتے ہوئے رویے کی وجہ سمجھ لے… آپ لفظوں میں وہ سب بیان کر رہے ہوتے ہیں جو اندر مدتوں سے جمع ہوتا رہا، مگر سامنے والا آپ کے الفاظ کو سمجھنے کے بجائے صرف اُن کی آواز سن رہا ہوتا ہے۔ آپ وضاحت کر رہے ہوتے ہیں، وہ بحث سمجھ رہا ہوتا ہے۔ آپ اپنا درد بتا رہے ہوتے ہیں، وہ شکایت سن رہا ہوتا ہے۔ آپ رشتہ بچانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، وہ اسے صرف ایک شور سمجھ کر نظرانداز کر دیتا ہے۔ اور پھر انسان کو احساس ہوتا ہے کہ مسئلہ یہ نہیں تھا کہ بات نہیں ہوئی… مسئلہ یہ تھا کہ سامنے والا سمجھنے کے لیے سن ہی نہیں رہا تھا۔ کچھ فاصلے خاموشی سے نہیں، بار بار کی گئی بےسمجھی سے پیدا ہوتے ہیں۔ ❤️🩹🥀