@immuhammadsohailafridi: وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے اہم پیغام۔ میں نے آج تمام پارلیمنٹرینز اور تنظیمی ذمہ داران کو واضح ہدایت دی ہے کہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں نہتے اور مکمل پُرامن انداز میں شرکت کرنی ہے۔ کسی بھی شخص کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہیے جو کسی کو نقصان پہنچا سکتی ہو یا انتشار کا باعث بنے۔ اگر کسی کے پاس ایسی چیز پائی جائے تو اسے فوراً پولیس کے حوالے کیا جائے، کیونکہ ہماری جدوجہد پُرامن اور آئینی ہے۔ میں عوام اور کارکنان کو بھی واضح پیغام دیتا ہوں کہ کسی کو بھی صفوں میں انتشار پھیلانے یا کسی ناخوشگوار صورتحال کا سبب بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہمارا لانگ مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور ہم اسے مکمل پُرامن طریقے سے کریں گے۔ وزیراعلی سہیل آفریدی