@ali095728: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص میری یاد اور میرے قرآن سے منہ موڑے گا، اس کی زندگی تنگ ہو جائے گی اور قیامت کے دن اسے اندھا اٹھایا جائے گا۔ وہ کہے گا کہ اے میرے رب! مجھے اندھا کیوں اٹھایا، حالانکہ میں دنیا میں دیکھنے والا تھا؟ اللہ فرمائے گا کہ اسی طرح ہماری آیات تیرے پاس آئیں، مگر تو نے انہیں بھلا دیا، اسی طرح آج تجھے بھی بھلا دیا جائے گا۔ یہ آیات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ دنیا کی کامیابی صرف مال و دولت میں نہیں بلکہ اللہ کی یاد، قرآن کی پیروی اور آخرت کی تیاری میں ہے۔ اللہ ہمیں قرآن سے جڑے رہنے اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲 SurahTaha #Quran #QuranVerses #IslamicReminder #Allah #IslamicQuotes